پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں واپسی پر شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ‘اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں واپسی پر قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارٹی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیاکہ قومی اسمبلی میں واپسی پر شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں پی ٹی آئی ہرصورت شامل ہو گی۔ چیئرمین نیب کی تقرری میں مشاورت نہ کی گئی تو فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں