آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات کے فیصلہ کن مراحلے کے انعقاد کا بگل بج گیا، چیئرمین، وائس چیئرمین، مئیر اور ڈپٹی کے الیکشن کا شیڈول جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے آخری اور فیصلہ کن مراحلے کے انعقاد کا بگل بج گیا ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے چیئرمین،وائس چیئرمین،مئیر اور ڈپٹی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا پولنگ 2 مارچ کی صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک ہوگئی ۔32 سال بعد اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی اور بنیادی جمہوریت کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ۔

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا آخری میدان 2 مارچ کو سجے گا الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل،یونین کونسل،میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ میونسپل کارپوریشنوں کے مئیر اور ڈپٹی مئیرز کے انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے شیڈول کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 فروری 11 بجے تک جمع کراسیکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اسی روز جائے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے منظور یا مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 فروری شام 4 بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس دائر کی جائیں گی اپیلوں کی سماعت 27 فروری کو کی جائے گی امیدوار 28 فروری کو الیکشن سے دستبردار ہوسکیں گے اوراسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔ پولنگ 2 مارچ کو صبح 10 بجے سے دن دوبجے تک ہوگی کون بنے مئیر ڈپٹی مئیر،چیئرمین اور وائرس چیئرمین اس کا فیصلہ 2 مارچ کو ہوگا ۔انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف،اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلزپارٹی، جموں وکشمیر پیپلزپارٹی،مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی سمیت دیگر نے یونین کونسل،ضلع کونسل میونسپل کارپوریشن اور ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین ،مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدوں کیلئے امیداوار کھڑے کرنے اور انکی کامیابی کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیا ہے ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے اس امرکی وضاحت کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے برای راست منتخب ہونے والے ممبران ضلع کونسل ،یونین کونسل میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹیوں کے کونسلرز ہی چیئرمین،وائس چیئرمین،مئیر اور ڈپٹی مئیر کے الیکشن میں حصہ لے سکیں گے جبکہ سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار کو اپنے ٹکٹ لازمی طور پر جمع کرانے ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں