ایک سال میں 37 لاکھ پاکستانیوں کا دبئی کا سفر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی ایئرپورٹس انتظامیہ کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سالانہ آمدورفت میں تقریباً 66 ملین مسافروں کا اضافہ سامنے آیا ہے، جو اس سال کے دوران مسافروں کی تعداد کی سالانہ توقعات سے زیادہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 99 ممالک میں 88 بین الاقوامی ایئر لائنز کے ذریعے 229 سے زیادہ مقامات سے منسلک ہے،

سال 2022 کے دوران دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے مسافروں کی کل تعداد 66 ملین سے زائد مسافروں تک پہنچ گئی، سب سے نمایاں بین الاقوامی مقامات میں پاکستان بھی شامل ہے جس کے تقریباً 3.7 ملین مسافروں نے دبئی کا سفر کیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں