اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ اس اطلاع پر ن لیگی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آج سماعت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں