منیلا(پی این آئی)فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں 4 لوگ سوار تھے ، ریسکیو ادارے بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ سیسنا 340 نے منیلا کے بیکول ایئر پورٹ سے صبح کے وقت پرواز بھری جو کہ کچھ ہی دیر کے بعد لاپتا ہو گیا ۔
جہاز میں دو مسافر سوار تھے جبکہ ایک پائلٹ اور ایک عملے کا شخص شامل تھا ۔سرچ ٹیم ایئر پورٹ کے قریبی علاقت میں بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ۔علاقے میں موسم کی صورتحال کافی خراب ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ حد نگاہ کافی حد تک گر گئی ہے ۔میون آتش فشاں کے قریب ایک جہاز کے ملبے کا پتا لگایا گیاہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ وہی جہاز ہے جس نے منیلا کے ایئرپورٹ سے پرواز بھری اور کچھ ہی دیر کے بعد لاپتا ہوا۔جائے وقوعہ پر پہنچنے میں پریشانیوں کا سامنا ہے کیونکہ آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتاہے ،حکام کاکہناہے کہ آتش فشاں کے پھٹنے سے ریسکیو ٹیم کی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے ۔فضائی تلاش جاری ہے اور ابھی تک جہاز سواروں کے زندہ ہونے کی امید کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں