صدر مملکت کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن کا ہنگامی فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) صدرِ مملکت عارف علوی کی طرف سے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں صدر کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ حکم الیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 57 ایک کے تحت جاری کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں