پی ٹی آئی نے عمران خان کی عدالت میں پیشی کے لیے شرط عائد کر دی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی نے عمران خان کی پیشی گاڑی کو لاہور ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت ملنے سے مشروط کر دی ہے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان عدالت جانے کے لیے بالکل تیار ہیں، ایک خاص جگہ پہنچنے کے لیے عمران خان کی گاڑی کو اجازت نہیں دی گئی، امید کرتے ہیں کہ ہمیں اجازت ملے گی اور عمران خان پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ حکام سے گزارش ہے کہ ہماری استدعا منظور کی جائے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے لیے دھکم پیل کا خطرہ مول نہیں لے سکتے، ان پر سارے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، 21 اکتوبر کو ہمارے پُرامن احتجاج پر دہشت گردی کے پرچے کاٹ دیے گئے۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ہر عدالت میں پیشی پر جاتے رہے ہیں، انہیں عدالتوں میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں، قاتلانہ حملے کے بعد ڈاکٹروں نے عمران خان کو سفر سے منع کیا ہے، انہیں سیکیورٹی مسائل کا بھی سامنا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close