سوئی ناردرن آفیسرز ایسوسی ایشن کا قائم مقام ایم ڈی کی تعیناتی کا خیر مقدم

لاہور (پی این آئی) سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے عامر طفیل کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایسوسی ایشن اور جناب عامر طفیل اپنے متنوع تجربے اور خلوص کے ذریعے بہترین کامیابیاں حاصل کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اہداف کے حصول اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے کام کیا جائے گا۔ آفیسرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں ایم ڈی کی جانب سے سینیئر ترین اور تجربہ کار افسران کو کلیدی عہدوں پر مقرر کیے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارے کو ترقی حاصل ہوسکے گی۔

نئی انتظامیہ نے طویل عرصے سے التوا کا شکار افسران کی تنخواہوں میں اضافے اور سالانہ اپریزل رپورٹس کی تیاری و ترقیوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ ایسوسی ایشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے ملازمین میں بے چینی کا خاتمہ ہوسکے گا۔ ایسوسی ایشن نے بیان میں مینیجنگ ڈائریکٹر کو کمپنی کو ترقی دینے کے اس سفر میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close