عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی)عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ کرلیا۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل (پیر کو) لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، سکیورٹی کلیئرنس کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ پیشی سے متعلق پارٹی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز کو درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو جان کا خطرہ لاحق ہے، لہذا سکیورٹی کلیئرنس دی جائے تا کہ وہ عدالت پیش ہو سکیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے جمعے کو عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ درخواست ضمانت خارج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close