ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ایمان مزاری نے پولیس انکاؤنٹر کو جعلی کہانی قرار ددے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ،سماجی کارکن ایمان مزاری نے پولیس انکاؤنٹر کو جعلی کہانی قرار دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق جعلی پولیس مقابلے پر چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں اسلام آباد پولیس کے جعلی مقابلے کا قانونی نوٹس لینے اور ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاگیا ۔متاثرہ فیملی کی جانب سے انسپکٹرجنرل اسلام آباد کو خط بھی ارسال کیا گیا،خط میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے 12 مختلف خلاف ورزیوں کو ذکرکیاگیاہے۔ ایمان مزاری نے کہاکہ

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا،پولیس کی جانب سے زیادتی کے شکار خاتون کی پرائیویسی کو پبلک کیا گیا۔ ایمان مزاری نے کہاکہ پولیس کی جانب سے جعلی پولیس مقابلہ میں ملزمان کو مارا گیا،لڑکی کو آئی نائن شناخت کے لیے بلایا گیا اورمتاثرہ خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ایمان مزاری نے کہاکہ پولیس کی جانب سے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا، ملزمان پر کیس چلانے کی بجائے جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا۔ ایمان مزاری نے مطالبہ کیا کہ معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close