لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ نے کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا ہے کہ اداروں نے خود کو محدود کرلیا ہے ، اب ان سے کوئی لڑائی نہیں ہے ۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا اس وقت پاکستان کو لڑائی کی نہیں بلکہ مفاہمت کی ضرورت ہے ، ملک کو دلدل سے کالنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر بیٹھنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سزا کا ازالہ عدلیہ کو خود کرنا پڑے گا ، اگر وہ داغ نہیں دھوئے گئے تو مستقبل کا راستہ مشکل ہوجائے گا ، امید ہے نواز شریف جلد ہی تمام کیسز سے بری ہوجائیں گے ۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان پلاسٹر کا بہانہ بنا کرعدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ، جتنا ریلیف عمران خان کو مل رہا ہے ، اتنا ریلیف آج تک کسی کو نہیں ملا، اس سب کے باوجود ایک نہ ایک دن عمران خان کو ٹیرن وائٹ کیس ، ہیروں کے کیس اور توشہ خانہ کیس کا جواب دینا پڑے گا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ملک عمران خان کی مرضی سے نہیں چلے گا ، اسمبلی پانچ سال کے لیے منتخب ہوتی ہے تو پہلے کیوں توڑیں ، جب بھی الیکشن ہوں گے ، ہم تیار ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں