نواز شریف بھی عمران خان کی گرفتاری کے مخالف نکلے

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہیں، نااہل کرانا چاہتے ہیں۔ محمد مالک نے کہا کہ سیاسی طور پر بڑا دھماکہ دار دن ہے ، عمران خان نے صدر مملکت کو باجوہ کے خلاف انکوائری کے لیے خط لکھا، ابھی وہ بات چل رہی تھی تو ضمانت کا کیس شروع ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نوازشریف چاہتے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے بلکہ نااہل کرایا جائے۔

یہاں پر واضح رہے کہ کئی صحافی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ عمران خان اگلے الیکشن سے پہلے نااہل ہو جائیں گے۔ جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہو چکا ہے کہ وہ بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہوں گے۔میری رائے میں 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ یہ آئین کا تقاضہ ہے لیکن پاکستان میں کوئی آئینی تقاضے نہیں مانتا جو ان کا دل چاہتا ہے کرتے ہیں۔ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے مطلوبہ رقم دینے سے انکار کر دہا۔رینجرز اور ایف سی نے الیکشن کے انعقاد کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن کو پیسے اور افرادی قوت نہ دے کر انتخابات نہ کرانے کا جواز مہیا کر دیا گیا۔ حامد میر نے مزید کہا جنرل پرویز مشرف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنانا نواز شریف کے بلنڈر تھے، عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہو چکا ہے وہ بچ نہیں سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close