کراچی میں پولیس چیف کے دفتر پر حملہ، شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب

کراچی (پی این آئی) کراچی میں شارع فیصل پر واقع پر کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق صدرپولیس آفس میں حملہ آوروں کےداخل ہونےکی اطلاعات ہیں، پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکےبھی سنےگئے ہیں اور ہیڈکوارٹرز کی لائٹس بندکردی گئیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ نمائندہ جیو کے مطابق کئی منٹ تک مسلسل کراچی پولیس کے ہیڈ آفس کے باہر فائرنگ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close