مریم نواز نے شہباز شریف کی حکومت سے لاتعلقی ظاہر کر دی، ہماری حکومت تب ہو گی جب نواز شریف آئیں گے

لاہور(آئی ا ین پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے لیکن یہ میری حکومت نہیں ہے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ(ن)مریم نواز نے لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی، حکومتی ناقص کارکردگی کے حوالے سے نوجوانوں کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ(ن)پر نہیں ڈالی جاسکتی،

ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close