ایل پی جی بھی مہنگی، فی کلو قیمت کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قمیت بھی بڑھا دی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے اور ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close