عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ کون ہے؟ بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی گرفتاری کا بالکل ارادہ رکھتے ہیں مگر حکومت اور وزیراعظم کی اجازت کے پابند ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کرائیں، اگر وہ کوکین اور آئس کا نشئی نہ نکلے تو استعفیٰ دے دوں گا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ آئے اور اسلام آباد بند کر کے دکھائے اس کی ایسی کی تیسی، عمرانی فتنے کا ہر صورت قلع قمع ہونا چاہیے،

ورنہ یہ ملک کو تباہ کردے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close