اسلام آباد، پولیس ناکے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکٹر ڈی 12 میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے حملہ کیا گیا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی حملہ آوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر شہر میں خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں جہاں آنے جانے والوں کی چیکنگ کی جاتی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close