چیچہ وطنی کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکہ

چیچہ وطنی (پی این آئی) پنجاب کے شہر چیچہ وطنی کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کا رہی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں 4مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، جس کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ٹرین سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close