پیٹرول کی قیمت بڑھائی جائیگی یانہیں؟ اوگرا  نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی عوام پر جہاں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی تلوار ٹنگی ہے وہاں خطرہ ٹل بھی سکتاہے، اوگرا نے پیٹرول کے نرخ برقرار رکھنے کی بھی تجویز دیدی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل 16 فروری سے ردوبدل کا امکان ہے۔

 

 

 

 

اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی، ڈیزل کی قیمت 5 سے 10 روپے فی لٹر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے، حیرت انگیز طور پر پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیاگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close