ایف نائن پارک میں لڑکی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی نے بھی ملزمان کو شناخت کرلیا ہے، دونوں ملزمان کا تعلق صوابی سے ہے ۔ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتا رنہیں کیاجاسکا ہے ، جلد ہی کیس میں پیش رفت کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل2نامعلوم ملزمان کی جانب سے دوست کے ہمراہ پارک میں آئی لڑکی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان نے لڑکی کوشدید تشددکا نشانہ بھی بنایا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close