مریم نواز نے عدلیہ پر عمران خان کی سہولتکاری کا الزام عائد کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ عمران خان کو اب بھی سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔

مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان ٹیریان وائٹ، ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق جواب نہیں دے رہے۔ اس کے مقابلے میں، میں اور میرے والد نواز شریف کرپشن کیسز کی 200 سے زائد سماعتوں میں عدالت پیش ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے کے دعووں کے باوجود حکومت ان کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی۔ اس بات کے ثبوت دستیاب ہونے کے باوجود کہ عمران خان کے ہاتھ کرپشن سے داغدار ہیں، وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے اور بار بار انہیں اگلی تاریخیں دے دی جاتی ہیں۔

عدلیہ عمران خان کو اب بھی سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہیں برتا جاتا، عمران خان کے ساتھ مختلف سلوک کی وجہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک رہنما کا جج کا داماد ہونا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں