دورہ روس سے واپس آیا تو جنرل باجوہ نے کیا کہا؟ عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، دورہ روس میں ہم نے بھارت کی طرح سستا تیل لینے کی بات کی،میں نے صدر پیوٹن سے طے کرلیا تھا 30 فیصد سستا تیل دیں لیں گے.

یہاں واپس آیا تو ہمارے سابق آرمی چیف نے کہاروس کے یوکرین پر حملے کے اقدام کی مذمت کرو،میں نے کہاکہ بھارت نے تو کوئی مذمت نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے،یہا ں طاقتور لوگوں کو این آر او مل جاتا ہے،کیا کبھی سنا ہے مغرب میں کسی کو این آر او ملا ہو؟،باہر بڑے چوروں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اس لئے وہ ملک ترقی کرتے ہیں، سنگاپور میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرکے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا، انصاف قائم نہ کرنے والا ملک ترقی نہیں کر سکتا،قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں آ سکتی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ قانون کہتاہے 90 دن میں الیکشن کراؤ یہ سب کہتے ہیں نہیں ہو سکتے ،یہ کہتے ہیں انتخابات کرانے کیلئے پیسے نہیں ہیں ، عمران خان کاکہناتھا کہ ہم اپنے ملک کے لوگوں کیلئے خارجہ پالیسی بناتے ہیں، جب تک آپ خارجہ پالیسی دوسروں کیلئے بناتے ہیں آپ آزادنہیں ہو سکتے۔

ہم نے ڈالروں کیلئے اپنے لوگوں کو قربان کر دیا،ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، ہماری کوشش تھی روس سے سستی گندم لیں،ہم نے روس سے سستے تیل کی بات کی، لیکن روس اور یوکرین کی لڑائی سے تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئیں، ان کاکہناتھا کہ کبھی بھی ہمارے ریزرو ڈالر اتنے کم نہیں ہوئے جتنے آج ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں