سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بڑی مشکل میں گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف آڈیو لیک معاملے پر مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمے میں تیمور سلیم جھگڑا اورمحسن لغاری کو بھی نامزد کیاگیاہے۔ آڈیو لیک معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،شوکت ترین کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیاگیا۔

شوکت ترین کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے ،ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا ور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کررہے ہیں ،مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی ، ایف آئی آر میں کہاگیاہے کہ مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے ۔شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کے تحت دفعات کے تحت درج کیاگیا،شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیاپر وائرل مبینہ آڈیو پر درج کیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close