چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کی سازش کا اصل کردار امریکا کے بجائے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو قرار دے دیا۔یادرہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی حلقوں کی طرف سے حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار امریکی سازش کو قرار دیا جاتا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے “وائس آف امریکا” کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج سازش کا اصل کردار امریکا نہیں جنرل (ر) باجوہ ہیں، یہ سازش امریکا سے یہاں امپورٹ نہیں ہوئی، یہ سازش پاکستان سے امریکا ایکسپورٹ ہوئی تھی۔عمران خان نے الزام لگایا کہ جنرل (ر) باجوہ نے امریکیوں کو باورکرایا کہ میں اینٹی امریکن ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں بلکہ ملکی مفادات پر ہونی چاہیے، پاکستان کے لوگوں کا مفاد اس میں ہے کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تجارتی تعلقات ہوں، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قمر جاوید باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، باجوہ اور شہباز شریف کے تعلقات کے نتیجے میں رجیم چینج آپریشن کی راہ ہموارہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں