اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرکاری زمینوں پر بنے گالف کلبوں کی مالیت اور حکومتی کرائے پر سوال اٹھادیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں 200 گالف کلب اربوں ڈالر کی سرکاری زمین پر بنے ہیں، ایک کلب اورگالف کورس کھربوں کی زمین پر ہے۔انہوں نے کہا کہ کھربوں کی زمین ہےاور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غریب کےگھر اوربستیو٘ں پرحکومت بلڈوزر چلا دیتی ہے، ایسے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں