عمران خان کو کب تک کوئی مائنس نہیں کر سکتا؟ سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کو کب تک کوئی مائنس نہیں کر سکتا؟۔۔ سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نوے کی دہا ئی میں ا سٹیبلشمنٹ میاں شریف کی وجہ سے نواز شریف کو مائنس نہیں کرسکی۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ جنرل کاکڑ فارمولے کے بعد شہباز شریف کو پیشکش ہوئی کہ نواز شریف کو مائنس کرکے انہیں آگے لے آتے ہیں لیکن ان کے والد میاں شریف نے انہیں ایسا کرنے سے منع کردیا ۔ میاں شریف کا کہنا تھا کہ جو لوگ دو تہائی اکثریت والے وزیر اعظم کو نہیں چھوڑ رہے وہ شہباز شریف کو کیسے چھوڑیں گے۔اعجاز الحق نے کہا کہ جب تک اندر کے لوگ مخلص ہوں تب تک مائنس ون کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ، عمران خان کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہے جب تک ان کے اپنے لوگ مخلص ہیں تب تک عمران خان کو مائنس نہیں کیا جاسکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close