اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی اقرارالحسن عمومی طورپر سیاسی موضوعات پر گفتگو نہیں کرتے لیکن اب انہوں نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا واحد اعتراض بھی گنوا دیا۔
پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جتنی مقبولیت نہ کسی کو ملی نہ کبھی آئندہ مل سکے گی۔ لیکن وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی تبھی لا سکتے ہیں جب وہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے اپنے گٹھ جوڑ کو تسلیم کریں اور آئیندہ صرف عوامی حمائیت پر انحصار کا عہد کریں۔ یہ عمران خان صاحب پر میرا واحد اعتراض ہے
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) February 11, 2023
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقرارالحسن نے لکھا کہ ” پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جتنی مقبولیت نہ کسی کو ملی نہ کبھی آئندہ مل سکے گی لیکن وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی تبھی لا سکتے ہیں جب وہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سے اپنے گٹھ جوڑ کو تسلیم کریں اور آئندہ صرف عوامی حمائت پر انحصار کا عہد کریں، یہ عمران خان صاحب پر میرا واحد اعتراض ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ “اس نظام کے خلاف اس منافقت کے ساتھ نہیں لڑا جا سکتا کہ جب وہ حکومت بنانے میں آپ کا ساتھ دیں تو وہ محب وطن اور جب وہ حکومت گرانے میں اپوزیشن کا ساتھ دیں تو غدار، آپ خود جرنیلوں سے کہہ کر شوکت ترین کے آٹھ ارب کے کیس معاف کروائیں تو حلال اور ن لیگ اپنے کیسز ختم کروائے تو حرام۔
اس نظام کے خلاف اس منافقت کے ساتھ نہیں لڑا جا سکتا کہ جب وہ حکومت بنانے میں آپ کا ساتھ دیں تو وہ محب وطن اور جب وہ حکومت گرانے میں اپوزیشن کا ساتھ دیں تو غدار۔ آپ خود جرنیلوں سے کہہ کر شوکت ترین کے آٹھ ارب کے کیس معاف کروائیں تو حلال اور ن لیگ اپنے کیسز ختم کروائے تو حرام۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) February 11, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں