لاہور (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف کی فضاء پھیل گئی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کے سبب شہری کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات میں بھی زلزلہ آیا تھا ،ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعدسوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم ماہرین نے کسی شدید زلزلے کے خدشات کومسترد کر دیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں