اسلام آباد (پی این آئی)ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس نے مزید تباہی پھیلائی اور جس کی وجہ سے اب تک ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا۔نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ترکیہ میں پیش آیا جہاں 10 دن کے بعد نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 4 دن تک ملبے کے
نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا جس کی تصدیق ریسکیو ٹیم نے کی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بچے کو سخت سردی کے موسم میں کئی دن گزارنے کے بعد بچایا گیا کیونکہ عملے کو ترکیہ اور شام میں خراب موسم اور مسلسل آنے والے آفٹر شاکس کے باعث زلزلے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش سے روک دیا گیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جب ہم نے 10 دن کے ترک بچے ‘یغیز اولاس’ اور اس کی والدہ کو ملبے کے نیچے سے نکالا تو بچہ بالکل نہیں رویا جس سے ہم خوفزدہ ہوئے، بچے کو کمبل میں لپیٹ کر جب ڈاکٹرز کے حوالے کیا گیا تو وہ زندہ تھا۔
دوسری جانب اس کی والدہ کی کیفیت حیرانی والی تھی، ان کا چہرہ زرد پڑ چکا تھا لیکن وہ ہوش میں تھیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔دوسری جانب ترکیہ میں حکومت اور پاک فوج زلزلہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں