لاہور (پی این آئی) سنیئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پہلے مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ میں علم بلند کیا،اب کیپٹن صفدر نے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بیان دے کر کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرے ختم ہو گیا اپنے حصے کی قربانی دے دی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول کی آڈیو میرے پاس موجود ہے،اس آڈیو میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا بیڑا غرق کرنے والی مریم نواز ہیں۔مریم نواز اور عطاء تارڑ نے مل کر حمزہ شہباز کو وزارت عظمٰی سے فارغ کروایا،دونوں مل کر حمزہ شہباز کیخلاف سازش کر رہے تھے۔ سنیئر صحافی رانا عظیم نےانٹرویو دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا زوال شروع ہو گیا،مزید زوال کا سبب مریم نواز بنیں گی،مریم نواز پارٹی میں متحرک ہوئی تو گزشتہ سال انتخابات میں شکست ہوئیں،اب ذمہ داری اٹھائی ہے تو جو چیزیں باقی رہ گئی ہیں وہ بھی تباہ کر دیں گی۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ناکام کرنے کیلئے ان کے اپنے لوگ کافی متحرک ہیں،جب تک نواز شریف ہے ن لیگ سے سب مائنس ہو جائیں گے لیکن مریم نواز نہیں ہوں گی۔اینکر دانش حسین نے سوال کیا کہ شہباز شریف یا مریم نواز میں سے کون مائنس ہو گا؟جس پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مائنس ہو سکتے ہیں،سنیئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ پارٹی صدر ڈمی ہے،جس دن مریم نواز آئی تھیں میں نے کہہ دیا تھا شہباز شریف ڈمی ہیں۔شہباز شریف کے اختیارات اسحاق ڈار کے پاس ہیں اور تنظیم میں اختیارات مریم نواز کے پاس ہیں جبکہ جائیداد کے اختیارات سلیمان شہباز کے پاس ہیں،جو بیٹا شہباز شریف کا ہے لیکن حکم نواز شریف کا مانتا ہے۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب کچھ مریم نواز کیلئے کر رہے ہیں،حمزہ شہباز سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں۔
نگران سیٹ اپ میں حمزہ شہباز کردار نظر آیا؟ جن لوگوں کو مریم نواز نے کے پی کے میں اپنے ساتھ بیٹھایا ہے وہ گالیاں نکالتے ہیں،کیٹپن ریٹائرڈ صفدر کا اسی صوبے سے تعلق ہے لیکن جلسے میں موجود نہیں تھے،ایبٹ آباد کنونشن میں موجود نہیں تھے۔کیپٹن صفدر اب بولا ہے دل کی بھڑاس تو بہت دیر پہلے نکال دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیر صابر شاہ بھی شدید ناراض ہیں،حمزہ شہباز معاملات سے الگ ہو چکےہیں،شہباز شریف بھی مریم نواز کے ساتھ نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی ن لیگ سے ناراض ہیں،حنیف عباسی ناراض ہو کر بیرون ملک گیا ہے۔ سنیئر صحافی نے بتایا کہ پوٹھوہار میں چوہدری تنویر اور ان کے بیٹا ایک طرف ہوں گے، جبکہ شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل دوسری طرف ہوں گے۔ اینکر نے سوال کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اگر ناراض ہوتے ہیں تو پھر کیا ہو گا؟ رانا عظیم نے جواب میں کہا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے،جتنا وہ جتنے ہیں کوئی نہیں جانتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں