شیخ رشید کی کس سے ملاقات کرائی گئی؟ بھتیجے راشد شفیق کا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر بند سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی گزشتہ شام کس سے ملاقات کرائی گئی ہے؟ اس حوالے سے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ مری سے واپسی پر رات شیخ رشید کو کسی سے ملوانے لے کر گئے۔ یہ بات اہم ہے کہ راولپنڈی میں آر او آفس این اے 62 کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے،

شیخ صاحب نے کہا عمران خان کے ساتھ ہوں۔ شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ رات 7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا ہے جبکہ ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close