مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پنجاب ٹیچرز یونین میدان میں آ گئی

راولپنڈی(آئی این پی)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنمائوں نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیے جانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں آج ملازمین اسلام آباد میں احتجاج کریں گے,مہنگائی کے طوفان نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہے,حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے تنخواہوں میں کٹوتی ناقابل قبول ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ حکومت پے اینڈ پنشن کمشن کی رپورٹ پر عملدرآمد سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی واضطراب بڑھ رہا ہے مہنگائی کے طوفان نے ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر رکھی حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے آج سرکاری ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے اور تنخواہوں میں کٹوتی کسی صورت قبول نہیں حکومت ملازمین کے معاشی قتل سے سے باز رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close