اسلام آباد(آئی این پی )حکومتی سینیٹرزاپنی حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے ،سینیٹرآصف کرمانی نے کہاکہ وزیر پیٹرولیم سے ایک پیٹرول مافیا کنٹرول نہیں ہورہاپیٹرول کی مصنوعی قلت کرنے والوں کومچھ جیل بھیجاجائے ،ایف نائن پارک میں ایک بچی سے زیادتی ہوتی ہے مگر ابھی تک اس کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ،سینیٹر طاہر بزنجونے عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے وزیروںکی تعداد کم کرنے کا اپنی حکومت کو مشورہ دے دیا
چیئرمین سینیٹ نے ایف نائن پارک میں بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملزمان کی عدم گرفتاری کا معاملہ قائمہ کمیٹی داخلہ کو بھیج دیا۔جمعہ کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹرآصف کرمانی نے کہاکہ ملک میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کی ہے اور حکومت بے بس ہے ۔ایک ہزار کی پیٹرول کے لیے تین ہیٹرول پمپ میں جانا پڑرہاہے۔ اس کا حل نکالا جائے اور ذمہ داران کو مچھ جیل میں بھیجو ۔اشرافیہ ملک میں طاقتور ہوچکاہے یہ کیا تماشا لگاہواہے۔ وزیر پیٹرولیم سے ایک پیٹرول مافیا نہیں کنٹرول ہورہایے ۔ایف نائن پارک کے واقع کا بلیک آئوٹ ہوگیا ہے بچی سے زیادتی ہوتی ہے ابھی تک اس کا ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے ۔اس کو قائمہ کمیٹی داخلہ کو بھیج دیا جائے ۔ وزیراعظم نے کمیٹی بنائی تھی کہ اخراجات کم کئے جائیں خدا کے واسطے ہماری تنخواہیں پبلک کردیں اور سرکاری ملازمین اداروں کے سربراہان کی تنخواہیں بھی پبلک کرو ۔ حکومتی اتحادی محمدطاہر بزنجو نے کہاکہ حکومت عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے اپنے وزیروں کوکم کرئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں