دمشق (پی این آئی)ترکیہ اور شام میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے ہزاروں کہانیاں منظرعام پر آنے لگی ہیں۔ان کہانیوں میں سے ایک کہانی اس بوڑھے شامی شخص کی بھی ہے ملبے دتلے دبے ہیں مگر امدادی کارکنوں سے وضو کے لیے پانی مانگ رہے ہیں تاکہ ان کی نماز قضا نہ ہوجائے۔ امدادی کارکنوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ملبے تلے پھنسے ایک بوڑھے شخص کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔امدادی کارکن انہیں شدید سردی سے بچنے کے لیے کمبل دے رہے ہیں مگر وہ ان سے پانی مانگ رہے ہیں۔
بزرگ کہتے ہیں ’مجھے پانی دو، میں وضو کروں ، میری نماز قضا ہو رہی ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں