حکومت، آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کیوں ہوئی؟ اندر کی بات بتا دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کررہی ہے جس سے غریب عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں سخت موقف اپنانے کی وجہ یہی ہے کہ ہم غریب عوام کو جتنا بچا سکتے ہیں بچائیں،ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے ، نہ ہی پیٹرول بحران کا آئی ایم ایف معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

جمعرات کو وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کر کے ملک کیلئے بہتری کرنا چاہتی ہے اور کوشش ہے ایسا معاہدہ کیا کہ غریب پر بوجھ کم سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں سخت موقف اپنانے کی وجہ یہی ہے کہ ہم غریب عوام کو جتنا بچا سکتے ہیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے، پٹرول پمپس میں بیٹھے مافیا ملک میں بحران پدیا کرنا چاہیے، حکومت نے واضح طور پر وارننگ جاری کر دی ہے کہ اگر کوئی بھی پٹرول کی قلت میں ملوث پایا گیا تو اس کو سخت سے سخت سزا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پٹرول بحران کا آئی ایم ایف پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے، پٹرول کا سٹاک 15دن پرانا ہے اور کم قیمتوں میں آیا ہوا، پٹرول ہرگز مہنگا بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں فی الوقت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے، اگر کوئی بھی اس حوالے سے بات ہوئی تو حکومت اس پر مکمل ورکنگ کرے گی اور کوشش وہ گی عوام پر بوجھ زیادہ نہ پڑے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں