نیویارک(پی این آئی) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو طلاق کے دو سال بعد نئی محبت مل گئی۔ 67سالہ بل گیٹس کی نئی محبت اوریکل کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک ہرڈ کی 60سالہ بیوہ پاؤلا ہرڈ ہیں۔2019ءمیں مارک ہرڈ کی کینسر کے مرض سے موت ہونے کے بعد سے پاؤلا ہرڈ بھی اکیلی تھیں۔
بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کے ایک دوست نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور پوری عمر ایک دوسرے کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ ایک سال سے تعلق میں ہیں۔ عام لوگوں کو اس کا علم نہیں تھا تاہم بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کے قریبی لوگ ان کے تعلق سے بخوبی آگاہ تھے۔رپورٹ کے مطابق پاؤلا ہرڈ خود بھی ٹیک ایگزیکٹو رہ چکی ہیں اور اب وہ ایونٹ پلانر اور آرگنائزر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ان کے آنجہانی شوہر نے ٹیک کمپنی این سی آر میں طویل عرصے تک کام کیا۔ اس کے بعد وہ ہیولیٹ پیکرڈ سے وابستہ ہو گئے اور بالآخر 2010ءمیں اوریکل کو جوائن کر لیا۔ 62سال کی عمر میں ان کی موت کے وقت ان کے پاس 50کروڑ ڈالر کی دولت تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں