پی ٹی آئی میں ورکرو ںکو عزت اور ن لیگ میں دھکے دیے جاتے ہیں، مریم نواز کے سامنے احتجاج کرنیوالی خاتون کارکن نے ن لیگ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

لاہور( پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے والی لیگی خاتون کارکن زمان پارک پہنچ گئی۔خاتون نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کر لی۔ بقول خاتون کے پی ٹی آئی میں ورکرز کی عزت کی جاتی ہے۔انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں 25 سال ن لیگ کی کارکن رہی۔

مریم نواز سے ملنے کی خواہشمند تھی،جب ان سے ملاقات کے لیے جانے لگی تو گارڈ نے تھپڑ مارا۔سعود مجید نے کہا کہ جو میرے ورکر ہیں صرف وہ آگے آئیں، باقی ورکرز کو بھگا دو۔مجھے تھپڑ مار کر کہا گیا کہ آپ آگے نہیں جا سکتیں، یہاں تک کہ لیگی رہنما طلال چوہدری میرے آگےآگئے اور کہا کہ لائیو چل رہا ہے۔خاتون نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی میں ورکروں کو عزت دی جاتی ہے، ن لیگ میں دھکے دئیے جاتے ہیں۔مریم نواز کو بتایا کہ 25 سال آپ کے لیے گھر گھر جا کر ووٹ مانگا۔آپ بھی خود کو پارٹی کا کارکن کہتی ہیں تو کیا کارکنان کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے۔میرے احتجاج کرنے پر مریم اورنگزیب نے نام پوچھا، 25 سال پارٹی کو دے دئیے لیکن یہ ابھی تک میرا نام نہیں جانتے۔ہم جلسوں میں گاڑیاں بھر بھر کر لائے،مسلم لیگ ن والوں کی کوئی عزت نہیں۔ مجھے راناثناء اللہ نے کہا کہ بی بی بس بھی کر جس پر میں نے کہا کہ ’چپ کر‘۔میں نے مریم نواز کے سامنے اپنا پورا موقف رکھا۔اینکر زین بابو کے ایک سوال کے جواب میں خاتون نے کہا کہ مجھے مریم نواز نے کہا کہ ہم آپ کو مخصوص سیٹ دیں گے، آپ بیان دے دیں۔میں نے کسی صورت ایسی پارٹی کے لیے بیان دینے سے معذرت کی جہاں ورکروں کو لفافہ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔خاتون نے بتایا کہ میں کوئی نوکری نہیں کرتی، سیاست میں ہی زندگی وقف کر دی،25 سال ن لیگ کی سیاست کو دئیے یہاں تک کہ اب تک شادی بھی نہیں کی۔

25 سال ن لیگ میں ضائع کر دیے، صلے میں صرف بےعزتی کی گئی۔خاتون نے مزید کہا کہ کسی عہدے کی خواہش نہیں، مجھے ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی آفر کی گئی۔ میں عمران خان سے ملنے کی خواہشمند ہوں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں