وفاقی حکومت کے لیے مشکلات، آئی ایم ایف نے سیلاب زدہ علاقوں میں اخراجات کے حوالے سے نئی شرط عائد کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کے لیے معاشی لحاظ سے نیا مسئلہ کھڑا ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال تب پیدا ہوئی جب آئی ایم ایف کی جانب سے پرائمری بجٹ خسارے میں رعایت کے لیے شرط رکھ دی گئی ہے، رعایت کو اخراجات کے ثبوت سے مشروط کردیاگیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پرائمری بجٹ خسارہ 1100ارب تک پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ سیلاب سے متعلق اخراجات ہیں ۔

آئی ایم ایف پرائمری بجٹ خسارے میں475ارب روپے کا استثنیٰ دینے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے حکومت پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہونیوالے اخراجات کا ثبوت آئی ایم ایف کو فراہم کرنا ہوگا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں