قومی اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی نے حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی معطلی کے بعد آج 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی کیفے ٹیریا یا سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اکٹھے ہوں گے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارکان عدالتی تحریری فیصلہ ملنے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ایوان میں جائیں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان 43 ارکان کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close