ارشد شریف کی اہلیہ اور عمران اسماعیل کے نکاح کی خبروں کی حقیقت کیا نکلی؟

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کردار کشی کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔ عمران اسماعیل اور شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں نے شہید ارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں میں ان کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ارشد شریف شہید کی اہلیہ جویریہ صدیق کے خلاف سوشل میڈ یا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے قابل نفرت مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد عباسی ، جنرل سیکریٹری طارق علی ورک، فنانس سیکریٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے جویریہ صدیق کے خلاف گھٹیا اور بے بنیاد الزامات پر مبنی مہم چلانے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جویریہ صدیق سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں