صدر مملکت کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی قانوی حیثیت کیا ہے؟ سابق جج نے قانونی رائے دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر ماہر قانون جسٹس (ر)رشید اے رضوی کا کہنا ہے کہ صدر کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، یہ صرف یاددہانی کے لیے ہے۔

سابق جج کا کہنا تھا کہ صدر مملکت انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتا ، یہ کام الیکشن کمیشن یا گورنر کا ہے ، صدر صرف قومی اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 90روزکے اندرانتخابات کرانے کا اعلان کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ وہ بحیثیت چیف ایگزیکٹو متعلقہ حکام کو انتخابات کے انعقاد کی ہدایت کرتے لیکن ان کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے صدر کو خط لکھنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ، ایسا صرف غیر معمولی حالات میں ہی ممکن ہے جو کہ اس وقت نہیں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close