بجلی 8روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی تقریبا 8 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔ آئی ایم ایف کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کروائی جائے گی۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ الگ سے ہو گا۔وزیراعظم کی اجازت سے آئی ایم ایف کو آج سرکلر ڈیٹ کا نیا پلان دیا جائے گا۔

سرکلر ڈیٹ میں کمی کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہو گا۔ بجلی کے لائن لاسز میں بھی کمی لائی جائے گی جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بھی پلان ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک، دو روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے جائزے کی کامیابی کیلئے شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close