اسے کہتے ہیں بڑا کھڑاک، چوہدری نثار علی خان نے سرپرائز دیدیا، کہاں سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں؟

اسلام آباد ( پی این آئی ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری نثار کی جانب سے کل کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گی،شیڈول کا آغاز 3 فروری کو پبلک نوٹس جاری کرنے سے ہو گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرا سکیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہو گی،امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری ہوں گے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی عدالت پیشی کے دوران ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی پُر کر دئیے۔ شیخ رشید 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی سے حصہ لیں گے۔۔جبکہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ایک اور حیران کن فیصلہ سامنے آیا ہے۔ عمران خان قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے سابق ارکان کو الیکشن میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

عمران خان نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔اس سے قبل عمران خان نے ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔گذشتہ روز عمران خان این اے 193 کے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو گئے تھے۔ عمران خان نے این اے 193 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔ اب عمران خان کی جانب سے ایک اور فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق وہ اب قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ عمران خان کی بجائے سابق ارکان ہی الیکشن لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں