9 فروری کی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ 9 فروری کو منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے آل پارٹیز کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close