میدانی علاقوں میں گرمی، پاکستان کے کن علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت نمایاں ہونا شروع ہو چکی ہے لیکن محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں ایک بار پھر تیز برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تاحد نگاہ برف ہی برف کے باعث لوگ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور لوگ گھروں تک محصور ہیں۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مری، استور، نانگا پربت اور گردو نواح میں شدید برف باری ہوئی جبکہ لواری ٹنل کے اطراف 5 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر کی حسین وادیاں بھی برف سے ڈھک گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے بالائی علاقوں ناران کاغان میں 9 اور 10 فروری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آنے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری متوقع ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں