ڈیفینس بجٹ پر آئی ایم ایف کے مطالبے کے حوالے سے اہم حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ قریب ہے، بہت سارے ایشوز پر اتفاق ہوگیا ہے، آئی ایم ایف نے ڈیفنس بجٹ میں کمی کی کوئی بات نہیں کی۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خرم دستگیر نے کہا کہ پرویز مشرف کی میراث آئین شکنی اور حقوق کو کچلنا ہے،

پرویز مشرف کا دور پاکستان کی تاریخ کا تاریک دور تھا۔ وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ مشرف کے دور میں پاکستان کے آئین کے ساتھ دو مرتبہ کھلواڑ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی مثال میں ایک سبق ہے کہ طاقت سے جمہور کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close