پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی مخالفت کر د ی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹر رضا ربانی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی مخالفت کردی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ پرویز مشرف کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنا یا جا رہا ہے۔

اگر ایسا ہے تو یہ نا مناسب ہے کیونکہ انہیں آر ٹیکل چھ کے تحت سزا سنا دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک الگ بات ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے سزا سنانے والے سپیشل کورٹ کو ختم کردیا گیا تھا لیکن پھر بھی پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین مناسب نہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close