آزاد کشمیر کی صحافی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل جائنٹ کونسل بنانے کی تجویز، ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے لیے استقبالیہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی تنظیم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد میڈیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آزاد کشمیر کی صحافی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل جائنٹ کونسل بنانے کی تجویزپر غور کیا گیا

صدر اے کے این ایس امجد چوہدری سیکرٹری جنرل ظہير جگوال نائب صدر تنویر احمد تنولی ممبر ایگزیکٹو عابد عباسی کے علاوہ واس چیرمین پریس فاونڈیشن سید ابرار حیدر صدر ٹی وی جرنلٹس آصف رضا میر محمد عارف عرفی راجہ اعجاز ذوالفقار بٹ سابق صدر پریس کلب سجاد میر محسن خواجہ ،اسلام آباد سے آئے صحافی اعجاز عباسی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے صدر امجد چوہدری نے کہا کہ ریاستی صحافيوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی کام کی ضرورت ہے ہر فرد اپنے حصے کا کردار ادا کرے گا تو صحافی کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا شاندار کام ہے ھم آپ سے فائدہ حاصل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اے کے این ایس میں شامل ریاستی اخبارات کے مالکان بھی صحافی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے اے کے این ایس ریاستی میڈیا کو درپیش مسائل کا بہتر ادراک رکھتی ہے ۔ میڈیا میں بھی وقت کے ساتھ تبدیلی آئی ھے ۔ سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہنا چاہیے انھوں نے ٹی وی جرنلسٹس کی جانب سے عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نے لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ یہاں ٹیلینٹ کی کمی نہیں۔ میڈیا کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ ملکر کرنا ھوگا ۔اس کے لئے تمام صحافتی تنظیموں پر مشتمل جائنٹ کونسل کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل ظہیر جگوال نے کہا کہ مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے ۔ نے اور باصلاحیت لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی ھوگی اخبارات مضبوط ہوں گے تو کارکن مضبوط ہوں گے اے کے این ایس صحافيوں کو صحت کی سہولت سمیت مسائل کے حل کے لیے کام کررہی ھےوائس چیرمین پریس فاونڈیشن سید ابرار حیدر نے کہا کہ صحافيوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے فاونڈیشن ترجیع بنیادوں پر کام کررہی ھے آصف رضا میر نے کہا کہ ٹی وی جرنلسٹس صحافيوں کی استعداد بڑھانے اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کام کررہی ھے ۔ مقررین نے اس موقع پر مختلف تجاویز دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں