ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی مچاد دی، ہلاکتیں 650 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(پی این آئی)ترکیہ اور شام شدید  زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر  ہلاکتیں 650 سے تجاوز کرگئی ہیں۔ ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 386 اور ترکیہ میں 284 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردوان نے میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں