ٹانک(پی این آئی)تھانہ جنڈولہ کے علاقے پیر تنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ پیر تنگی چوکی پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے ۔
پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان 10سے 12منٹ تک فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواپولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے مقامی لوگ بھی پولیس کی مدد کو پہنچ گئےتھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں